قومی اسمبلی میں امریکی سکول میں فائرنگ میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی شہادت پرمتفقہ طور پر تعزیتی قرارداد منظور

جمعرات 24 مئی 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں امریکی سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی شہادت پرمتفقہ طور پر تعزیتی قرارداد منظور کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے قرارداد پیش کی کہ امریکی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دس طلبا کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شہید ہوئیں جس پر یہ ایوان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ اور پوری سوگوار قوم کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔یہ ایوان فائرنگ کے اس واقعہ کو دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیتا ہے، قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں