قومی اسمبلی میں اپوزیشن کاتاریخی کام ، پہلی مرتبہ کورم پورا کرا دیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ اپوزیشن نے کورم پورا کر دیا ،خورشید شاہ نے کہا کہ یہ تاریخ میں لکھا جائے کہ اپوزیشن کی وجہ سے کورم پورا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو جے یوآئی (ف) کے رہنما جمال الدین نے کورم کی نشاندہی کردی ۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہونے کی وجہ سے (ن) لیگ کے ارکان کی اکثریت ایوان میں موجود نہیں تھی تاہم گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا جس پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج اپوزیشن نے کورم پورا کیا ہے یہ تاریخ میں لکھا جائے کہ اپوزیشن کی وجہ سے کورم پورا ہوا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں