آزاد کشمیر اور وادی لیپہ میں ایرا کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتو ں کو بروے کار لایا جائے گا۔

کنٹریکٹرز کی غفلت، لاپرواہی اور سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جاری ترقیاتی منصوبوں پر موثر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔ کوالٹی کنٹرول پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا: قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا بریگیڈیئر محمد لطیف کا آزاد کشمیر اور وادی لیپہ کے دورے کے موقع پر خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا بریگیڈیئر محمد لطیف نے کہا ہے کہ مظفر آباد ، وادی لیپہ سمیت زلزلے سے متاثرہ تمام علاقوں میں ایرا کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی ، غفلت اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروے کار لایا جائے گا اور برف باری سے پہلے پہلے وادی لیپہ میں 5تعلیمی اداروں ، پولیس سٹیشن اور ڈینٹل موبائل یونٹ کے منصوبے ہر قیمت پر مکمل کیے جائیں گے۔

جاری ترقیاتی منصوبوں پر موئثر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا اور کوالٹی کنٹرول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر اور وادی لیپہ میں ایرا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر ایرا کے افسران اور تعمیر اتی کمپنیوں کے عہدیداروں اور ماہرین سے گفتگو کے دوران کیا قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دورے کا مقصد نہ صرف جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتا ر کا جائزہ لیناتھا بلکہ مقامی افراد کے ساتھ ملاقات کر کے ان کی ضروریات اور توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقل کی حکمت عملی تیار کرنا تھا۔مقامی افراد سے ملاقات کے دوران ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین بریگیڈیئر محمد لطیف نے کہا کہ آنے والے موسم سرما سے قبل تعلیمی اداروں کی تعمیر نو ہماری پہلی ترجیح ہے کیونکہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

دورے کے دوران مقامی افراد کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کوتیز کرنے کے احکامات کا مقامی آبادی کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔لیپہ ویلی کے دورے کے دوران قائم مقام ڈپٹی چیئر مین نے 5میں سے 3سکو ل اور دانتوں کے موبائل یونٹ کی تعمیر برف باری سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مقامی پولیس سٹیشن کی پہلی منزل کی تعمیر نو اورپولیس سٹیشن کے بیرونی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ مقامی افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

700طلباء کی گنجائش کی حامل گنگ عبداللہیونیورسٹی مظفرآباد دورے کے دوران انہوں نے ٹھکیدا ر وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو 20جنوری سے قبل مکمل کیا جائے اور اس میں مزید تا خیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ طلباء کے مستقبل کا سوال ہے۔انہوں نے ٹھیکیدار کی جانب سے منصوبے پر کام کی سست روی اور ناقص میٹریل کے استعمال کا سختی ہے نوٹس لیاکہا کہ تعمیر نو کے معیار اور معیاد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور منصوبوں کی بھرپور نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں