نگران وفاقی وزیراطلاعات، نشریات وقومی ورثہ سید علی ظفر کی بنوں اورمستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

جمعہ 13 جولائی 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) نگران وفاقی وزیراطلاعات، نشریات وقومی ورثہ سید علی ظفر نے بنوں اورمستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکوں میں معصوم شہریوں کی قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کویہاں جاری بیان میں نگران وزیراطلاعات نے ملک میں امن کو سبوتازکرنے کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونگے ۔نگران وزیر نے دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارسراج رئیسانی دیگر شہداء کے واقعے پر گہرے رنج وغم اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔انہوں نے بم دھماکوں کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں