نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ترنول ایریا میں جی ٹی روڈ کے اطراف تجاوزات ختم کرنے پر سی ڈی اے ،انفورسمنٹ سٹاف کی تعریف

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ترنول ایریا میں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ختم کرنے پر سی ڈی اے اور انفورسمنٹ سٹاف کی تعریف کی ہے۔سیکٹرکمانڈر این فائیو(نارتھ ون) خیرآباد وحید الرحمان خٹک(پی ایس پی) کی جانب سے چیرمین سی ڈی اے کے نام لکھے گئے مراسلے میں ترنول ایریا میں کافی عرصے سے قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے پر سی ڈی اے کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کاعام شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھرپور انداز میںخیر مقدم کیا گیا ہے اور ٹریفک اب معمول کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ رواں دواں ہے۔سیکٹر کمانڈر وحیدالرحمان نے آپریشن کرنے والے سی ڈی اے انفورسمنٹ سٹاف کیپیشہ وارانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ سی ڈی اے نے 3 جولائی کو تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا تھاجس میں جی ٹی روڈ پر 26 نمبر چونگی سے ٹول پلازہ تک مشترکہ آپریشن میں سی ڈی اے کے علاوہ موٹروے پولیس اوراسلام آباد پولیس نے بھی حصہ لیا اور جی ٹی روڈ کے اطراف میں قائم تجاوزات مسمار کر دیں تھیں جن میںمتعدد ہوٹل،کھوکے ،غیر قانونیکمرے، عمارتیں و دیگر تجاوزات شامل تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں