عمران خان شوبز کی دنیا کے بھی فیورٹ

بشریٰ انصاری کے بعد لیلیٰ زبیر بھی عمران خان کی دیوانی نکلیں

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) عمران خان شوبز کی دنیا کے بھی فیورٹ ہو گئے ،فنکاروں کی دنیا میں مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ، بشریٰ انصاری کے بعد لیلیٰ زبیر بھی عمران خان کی دیوانی نکلیں۔

(جاری ہے)

لیلیٰ زبیری کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں خیبرپختونخواہ کے عوام کو تعلیم ، صحت کی جو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں وہ قابل رشک ہیں ، عمران خان وہ لیڈر ہیں جو پاکستان کو مستحکم کرسکتے ہیں ۔عوام اور ملک کے لئے وہ اپنا ووٹ عمران خان کو ضرور دینگی ۔انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کے پی کے میں عوام کو دی جانیوالی سہولیات کے پیش نظر عمران خان سے وہ دیوانہ وار عقیدت رکھتی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں