کان کنی وابستہ کوریائی کمپنی کوریا میں متعلقہ شعبہ میںکام کا تجربہ رکھنے والی پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرے گی

پیر 16 جولائی 2018 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) بلوچستان میں تانبے اور کرومائیٹ جیسی معدنیات کی کان کنی کا کام کرنے والی کوریائی کمپنی کوریا میں متعلقہ شعبہ میںکام کا تجربہ رکھنے والی پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرے گی۔اس ضمن میں کوریائی کمپنی نے تجربہ کار افرادی قوت سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمت کے لئے اس باصلاحیت افرادی قوت کو ترجیح دی جائے گی جنھوں نے کوریا میں پہلے کبھی کوریائی کمپنیوں میں ملازمت کی ہو۔

سرکاری ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کمپنییوں کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت یہ کمپنیاں پاکستان میں ان لوگوں کو روزگار فراہم کریں گی جو کوریا میں کام کرتے رہے ہیں اور اب پاکستان میں واپس آچکے ہیں۔ دلچسپی کے خواہاں تمام امیدوار اپنے کوائف نامے ای میل اڈریس [email protected] پر 20 جولائی2018 پر ارسال کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں