سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے متبادل جگہ مختص کرے گا

پیر 16 جولائی 2018 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے متبادل جگہ مختص کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ 2012میں پی سی بی اور سی ڈی اے کے مابین شکر پڑیاں کے مقام پر کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے جس کے تحت شکر پڑیاں کے قریب35 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی۔

لیکن اس منصوبے پر عملی جامعہ اس لئے نہیں پہنایا جا سکا کیونکہ گزشتہ بر ماحولیاتی تحفظ کے اداری(ای پی اے )نے مجوزہ منصوبے کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آنے کی وجہ سے نا قابل عمل قرار دے دیا تھا اور واضح طور پر اس نیشنل پارک کی حدود میں مجوزہ منصوبے کی تعمیرکو اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈیننس 1979 کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

اب پی سی بی اور سی ڈی اے دونوں ادارون نے سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے متبادل جگہ کی تلاش شروع کر دی ہے تا کہ اسلام آباد میں سٹیڈیم تعمیر کیا جا سکے۔حکام نے بتایا کہ اس مرتبہ جس جگہ کا انتخاب کیا جائے گا اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وائلڈ لائف آرڈیننس کی خلاف ورزی نہ ہو۔حکام نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں کوئی سرکاری ملکیتی کر کٹ سٹیڈیم یا اکیڈمی نہیں ہے اور مقامی سطح پر تمام میچز کلب کی ملکیتی گراونڈز میں کھیلے جاتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں