متحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر ملک میں ایک اسلامی فلاحی حکو مت قائم کر ے گی،میاں محمد اسلم

عوام الیکشن میں کرپٹ اور بدیانت لوگوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے دیانتدار قیادت کا ساتھ دے ، کارنر میٹنگ سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر ملک میں ایک اسلامی فلاحی حکو مت قائم کر ے گی، تاکہ عام آدمی کے مسائل اور مشکلات کا حل تلاش کیاجائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنایاجاسکے۔ 70 سال سے کرسی اقتدار پر براجمان حکمرانوں نے عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا بلکہ انہو ں نے عوام کو غربت مہنگائی بے روزگاری ،بدامنی اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے دیئے۔

اب ایک بار پھر مسترد شدہ لوگ بھیس اور پارٹیاں بدل کرعوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ عوام الیکشن میں کرپٹ اور بدیانت لوگوں کے جھانسے میں آنے کی بجائے دیانتدار قیادت کا ساتھ دے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے جھنگی میں کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر حاجی دلاور خان ، محمد کاشف چوہدری ، عزیز الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہاسابقہ اور مو جودہ بلدیاتی اور پارلیمانی نمائندوں نے اسلام آباد کے مسائل کو حل کر نے کی کو ئی بھی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے دنیا کا خوبصورت ترین دارلحکو مت مسائل کی آما جگاہ بن چکا ہے ،انھوں نے کہا اس وقت اسلام آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت کا ہے جبکہ تعلیم ، صحت ، روزگار ، صفائی اور ترقیاتی کاموں کے نہ ہو نیکی وجہ سے بھی اہل اسلام آباد بد تر ین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ،انھوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ شہری اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے دیانتدار اور شہر کے مسائل کے حل میں سنجیدہ قیادت کا انتخاب کر یں تاکہ مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں