انتخابات کے موقع پر خود کش حملے ملک میں جمہوریت کی راہ روکنے کی ناکام کوشش ہیں، ہر محب وطن سانحہ مستونگ پر دکھی ہے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میر احمد کبیر شہی کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میر احمد کبیر شہی نے کہا کہ الیکشن کے دوران خود کش حملے ملک میں جمہوریت کی راہ روکنے کی ناکام کوشش ہیں ،ہر محب وطن سانحہ مستونگ پر دکھی ہے، صوبہ کے پی میں ہارون بلور کی شہادت ہو یا اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملہ اور بلوچستان میں سینیٹر دائو پر قاتلانہ حملہ خفیہ اداروں کی ناکامی ہے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر میر احمد کبیر شاہی نے کہاکہ اس وقت کچھ طاقتین ملک میں جمہوریت نہیں دیکھنا چاہتیں ، خود کش حملے بم دھماکے اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہاہے، ویسے ویسے خون خرابے میں اضافہ ہو رہاہے ، الیکشن میں خود کش حملے ملک میں جمہوریت کی راہ روکنے کی ناکام کوشش ہیں ہر محب وطن سانحہ مستونگ پر دکھی ہے صوبہ کے پی میں ہارون بلور کی شہادت ہو یا اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملہ اور بلوچستان میں سینیٹر دائو پر قاتلانہ حملہ خفیہ اداروں کی ناکامی ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں