(ن)لیگ کا اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی سیاسی وابستگی پر تحفظات کا اظہار

سعید اللہ گوندل کو تبدیل کرنے کیلئے (ن) لیگ نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرلیا

پیر 16 جولائی 2018 21:51

(ن)لیگ کا اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی سیاسی وابستگی پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو تبدیل کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ان تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کا تعلق ضلع منڈی بہائوالدین اور گوندل خاندان سے ہے اور ان کے قریبی رشتہ دار پاکستان تحریک انصاف کے نہ صرف ٹکٹ ہولڈرز ہیں بلکہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سے عداوت جیسا ماحول رکھتے ہیں ایسی صورتحال میں اس فیملی اور اس کے بیک گرائونڈ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی پولیس آفیسر کو اڈیالہ جیل میں تعینات نہ کیا جائے ۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو بہت جلد ملتان ، میانوالی یا بھکر میں لگائے جانے کا امکان ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں