چراغ تلے اندھیرا، شہر اقتدار میں چوری اورڈکیتی کی وارداتوں نے سراٹھا لیا

پیر 16 جولائی 2018 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں چوری کی چار جبکہ ڈکیتی کی ایک واردات کی دوران شہری نقدی ،زیورات اور موٹرسائیکل سمیت دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ۔راشد حسین نے تھانہ مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان سنٹورس مال کی پارکنگ سے اس کی موٹرسائیکل چوری کر کے فرارہو گئے ۔کاشف جان نے تھانہ شالیمار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزما ن اس کے گھر میں داخل ہو کر نقدی اور کیمرے وغیرہ چوری کرکے فرارہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اے ایس آئی سی آئی اے حیدر علی نے تھانہ کھنہ پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد نے 125 موٹر سائیکل چوری کیا تھا اور پولیس کی بروقت کاروائی پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر تھانہ کھنہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گزشتہ روزملزم کا دو روزہ ریمانڈ لے لیا ،نوید انجم نے تھانہ آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزم نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے اس کے پرس سے نقدی چوری کر لی ۔خرم شہزاد نے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی زور پر اس سے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں