وفاقی پولیس نے ڈکیتی، راہزنی، گاڑی و موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 866 اشتہاریوں سمیت 4349 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 16 جولائی 2018 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) وفاقی پولیس نے ڈکیتی، راہزنی، گاڑی و موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 866 اشتہاریوں سمیت 4349 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 32 کروڑ98 لاکھ 91 ہزار 200 روپے کی 216کاریں، 73موٹر سائیکل و دیگر چھینا گیا و لو ٹا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا، 11اند ھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرتے ہو ئے ان میں ملوث 20ملزمان کو بھی گرفتار کیا، پولیس نے 4470مقدمات کے تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ںکو بھجو ائے، رواں سال کی رپور ٹ پولیس نے جار ی کر دی۔

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے ضلع بھر کے افسران کو جرائم کے انسداد ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے کل4349ملزمان کو گرفتار866اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کر لیا،ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 186مقدمات میں ملوث 316ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3کر وڑ 23لاکھ63ہزار8سو روپے کالو ٹا گیا مال مسروقہ، طلا ئی زیو رات ، نقدی ، موبا ئل فون برآمد کئے،نقب زنی و چوری کی258 مقدمات میں 403ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی7کروڑ 48لاکھ26ہزار 4سوروپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر چوری کے 118 مقدمات میں 85ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی9کر وڑ 38لاکھ10ہزارروپے ما لیت کی 108گا ڑ یا ں بر آمد کیں ۔

مو ٹر سائیکل چوری کے 108مقدمات میں 72ملزمان سے 42لا کھ 81ہزارروپے کے 63مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے،اور ٹمپر ڈ گا ڑ یو ں کی 100مقدما ت89ملزمان سے 12کر وڑ28لا کھ 10ہزاروپے ما لیت کی 97کاریںبر آمد کیں گئیں ، اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران866 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 406اشتہا ری مجرمان اور462عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے ، اسلحہ و ایمونیشن کی561مقدمات میں572ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی23کلاشنکوفیں/رائفلیں ،549پستول اور4744روند برآمدکئے۔

منشیات و شراب فروشی کی705مقدمات میں ملوث 796ملزمان سے 184.710کلوگرام چرس،29.226کلوگرام ہیر وین اور13774بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔قبحہ خا نو ں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 76مقدما ت درج کرکے 420ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 192مرد اور 228عورتیں شامل ہیں ،4470مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے،جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر109کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل 324افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران3824بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اندھے قتل کی11مقدمات میں ملوث 20ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا، پولیس نے اسی عر صہ کے دوران 171عادی مجر مان کو گرفتار ی کیا ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا ہے کہ کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ،انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔

انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں،انہوں نے کہا کہ شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں مزید سخت کیا جائے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جائے پٹرولنگ کو بامقصد بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں