اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہریوں کی شکایات پر پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائی

46 گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا ، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید

پیر 16 جولائی 2018 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 149570 پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جبکہ 2646 گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا، کارروائی اضافی کرایہ وصول کرنے والی، روٹ پورا نہ کرنے، سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر مرد شہریوں کو بٹھانے، بس کی چھتوں پر شہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی گاڑیوں کے خلاف کی گئی، ٹریفک قوانین کے ایک سے زائد دفعہ خلاف ورزی کرنے والی پی ایس وی گاڑی کا روٹ پرمٹ کینسل کرا دیا جائے گا، کارروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے، کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی، زائد کرایہ کے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے خصوصی اقدامات ٹرانسپوٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات ، شہری اپنی شکایات، 1915، 0519261992-93 نمبروں پر درج کرائیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹریفک پولیس سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا آغاز کررکھا ہے، رواں سال اب تک 149570پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جس میں روٹ پورا نہ کرنے والی ، زائد کرایہ وصول کرنیوالی ،سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی ،خواتین کی نشستوںپر مرد شہریوں کو بٹھانے،بس کی چھت پر شہریوں خصوصاً طلباء کو بٹھانے والی، اضافی سیٹ پر شہریوں کو بٹھانے والی گاڑیاں شامل ہیں، جبکہ ان ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر 2646 گاڑیوں کو تھانہ میں بھی بند کر دیاگیا ،کارروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سپیشل سکواڈ تشکیل د ے رکھے ہیںجو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات اور سپیشل ناکہ جات لگا رکھے ہیں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزری کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید سپیشل سکواڈز کی خصوصی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہاہے کہ ایک سے زائد دفعہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کا روٹ پرمٹ کینسل کروا دیا جائے گا،کاروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ، شہریوں کی جانب سے زائد کرایہ کے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ٹرانسپورٹرز مقرر کردہ کرایہ کی وصولی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،شہری زائد کرایہ سے متعلق یا کسی بھی شکایت کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915,،،،،0519261992-93پر درج کرا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں