ملک دشمن انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں، خطر ے کے باوجود الیکشن لڑیں گے

سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ مستونگ سانحہ نے ملحقہ علاقوں کی فضا کو غم زدہ کر دیا ہے،ملک دشمن انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں تاہم خطر ے کے باوجود ہم الیکشن لڑیں گے، پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستونگ سانحہ میں مختلف علاقوں کے لوگ شہید اور زخمی ہوئے جس کے باعث تمام ملحقہ علاقوں کی فضا غم زدہ ہے ۔

(جاری ہے)

میر حاصل خان نے کہا کہ اس واقعے سے الیکشن کی فضا بھی تبدیل ہو گئی ہے ، اس واقعے نے خوف پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایسے واقعات کوئٹہ اور مستونگ ہی کے علاقوں میں پیش آتے ہیں،تمام واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہا ملک دشمن انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں تاہم خطر ے کے باوجود ہم الیکشن لڑیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں