مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کا سینیٹ اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کروانے کا فیصلہ

منگل 17 جولائی 2018 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سینیٹ کے متوقع ریکوزیشن اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں