نامزد ملزم عبداللہ عمر لاپتہ کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی

منگل 17 جولائی 2018 19:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی اور سابق پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار قتل کیس میں نامزد ملزم عبداللہ عمر لاپتہ کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے عبداللہ عمر کی ذوجہ زینب ضیغم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس جان محمد عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انہوں نے حال ہی میں عہدہ سنبھالا ہے لہذا مغوی کے بازیابی کے لئے مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت 31اگست تک ملتوی کر دی ۔ درخواست گزار کی جانب سے سید خاور امیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ عمر عبداللہ سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی اور ایف آئی اے کے سابق پراسیکیوٹر ذوالفقار قتل کیس میں نامزد ملزم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں