اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا شاہ اللہ دتہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن،

6 مشتبہ افراد گرفتار، کلا شنکو فیں ، ایس ایم جیز گنوں سمیت بھاری اسلحہ بر آمد ،تحقیقات شروع 100سے زائد گھر وں کی تلاشی لی گئی

منگل 17 جولائی 2018 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قوں شاہ اللہ دتہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ06 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں، ملزمان سے 02عدد کلا شنکو فیں ، 02عددایس ایم جیز گنیں ، 07با رہ بو ر رائفلیں ، چار پسٹل معہ ایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا , 100سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے کاتھا نہ گو لڑ ہ کے علا قوں شاہ اللہ دتہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن، پولیس نے 06 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں،100سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے 02عدد کلا شنکو فیں ، 02عددایس ایم جیز گنیں ، 07با رہ بو ر رائفلیں ، چار پسٹل معہ ایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا 100سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا، ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں