اسلام آبادمیں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،6مشتبہ افراد گرفتار

تھانہ گولڑہ کے علاقوں شاہ اللہ اور گردو نواح میں آپریشن کے دوران ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قوں شاہ اللہ دتہ اور گردو نواح میں سر چ آپر یشن، دوران سر چنگ06 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں، ملزمان سے 02عدد کلا شنکو فیں ، 02عددایس ایم جیز گنیں ، 07با رہ بو ر رائفلیں ، چار پسٹل معہ ایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے کاتھا نہ گو لڑ ہ کے علا قوں شاہ اللہ دتہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیااور 06 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق100سے زائد گھر وں کو سر چ کیا گیا جبکہحر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔

ملزمان سے 02عدد کلا شنکو فیں ، 02عددایس ایم جیز گنیں ، 07با رہ بو ر رائفلیں ، چار پسٹل معہ ایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا 100۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں