پودا این جی او اور الیکشن کمیشن زیر اہتمام اسلام آباد میں الیکشن میلے کا انعقاد

منگل 17 جولائی 2018 21:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) لوک ورثہ میں پودا این جی او اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں الیکشن میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دیہی عوام، خواتین اور خواجہ سرائوں کو ووٹ ڈالنے کے صحیح طریقے سے متعارف کرانا تھا۔

(جاری ہے)

اپنی طرز کے اس منفرد میلے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ لوگوں کو ان کے ووٹ کی طاقت، اہمیت اور اختیار کے بارے میں بتایا جائے تاکہ دیہی خواتین جو اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتیں وہ بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں۔

میلے میں مختلف ثقافتی سیگمینٹس کے ذریعے لوگوں کو ووٹ ڈالنا سکھایا گیا جس میں موک پولنگ، کوئز پروگرام، فوک تھیٹر کے ذریعے ووٹ کی اہمیت، گیم شوز، سیاسی جماعتوں کے منشور کو پڑھنا اور مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں