گولڑہ ریلوے میوزیم عظیم ثقافتی ورثہ ہے جس کو مزید بہتر بنا کر سیاحوں کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے، ذرائع

منگل 17 جولائی 2018 21:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) اسلام آباد میں واقع گولڑہ ریلوے میوزیم عظیم ثقافتی ورثہ ہے جس کو مزید بہتر بنا کر سیاحوں کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز ہیرٹیج میوزیم میں ایسی نادر اور نایاب اشیاء موجود ہیں جو سیاحوں اور نوجوان نسل کیلئے بہت پرکشش اور معلوماتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے پرفضاء مقام سیکٹر ای الیون میں واقع یہ میوزیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہاں برطانوی سامراج کے دور کی نادر اشیا کے علاوہ ریلوے میں استعمال ہونے والے نایاب پرزہ جات بھی موجود ہیں۔

گولڑہ جنکشن پر میوزیم قائم کئے گئے میوزیم کی عمارت انتہائی خوبصورت ہے جو تین بڑے ہالز پر مشتمل ہے۔ یہاں پرانے دور کی کرینز، ٹرالیز، سیلونز، لوکوموٹوز اور کوچز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں