سکردو ائیر پورٹ پر فلائٹ تاخیر کا شکار میری وجہ سے نہیں ہوئی ،میری موجودگی اتفاقیہ تھی، ڈی جی سول ایوی ایشن حسن بیگ کی وضاحت

منگل 17 جولائی 2018 21:43

اسلام آباد،سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سکردو ائیرپورٹ پر فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کے احتجاج کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ نے کہا ہے کہ میری وہاں موجودگی اتفاقیہ تھی میرا اس معاملے سے تعلق نہیں اور مجھے ائیر سفاری کی تشہری مہم کامیاب بنانے کیلئے سی ای اور پی آئی اے نے بلایا تھا پی آئی سے وضاحت طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کردو ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مسافروں کی پریشانی کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس پر وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ نے کہا کہ فلائٹ آپریشن سے متعلق ہمارا کوئی کردار نہیں ہے اور میری سکردو ائیرپورٹ پر موجودگی بھی اتفاقیہ تھی اگر کوئی تاخیر ہوئی اور مسافروں کو پریشانی ہوئی ہے تو پی آئی اے کی ذمہ داری ہے میں نے پی آئی اے سے خط لکھ کر وضاحت طلب کرلی ہے کیونکہ مجھے سی ای او پی آئی اے نے ائیر سفاری کی تشہری مہم کی وجہ سے نانگا پربت اور کے لؤ سمیت دیگر علاقوں کی سیر کیلئے دعوت دی اور چائے کا انتظام کیا تھا لیکن میں نے مسافروں کے احتجاج کی وجہ سے چائے بھی نہیں پی اور واقعہ میں لاپرواہی اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا یقین بھی دلایا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں