وفاقی دارلحکومت میں ہونے والی ابر رحمت الیکشن کمیشن حکام کیلئے زحمت کا باعث بن گئی

سی ڈی اے حکام کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی برساتی نالے میں جانے کی بجائے الیکشن کمیشن عمارت میں گھس گیا،چھ سے زائد گھنٹوں کی محنت کے بعد سی ڈی اے اور الیکشن کمیشن کے عملہ پانی کو نکالنے میں کامیاب ہوسکا جبکہ اس دوران بجلی کی فراہمی بھی گئی گھنٹوں کے معطل رہی

بدھ 18 جولائی 2018 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں ہونے والی ابر رحمت الیکشن کمیشن حکام کیلئے زحمت کا باعث بن گئی،سی ڈی اے حکام کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی برساتی نالے میں جانے کی بجائے الیکشن کمیشن عمارت میں گھس گیا،چھ سے زائد گھنٹوں کی محنت کے بعد سی ڈی اے اور الیکشن کمیشن کے عملہ پانی کو نکالنے میں کامیاب ہوسکا جبکہ اس دوران بجلی کی فراہمی بھی گئی گھنٹوں کے معطل رہی ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارلحکومت میں جمعرات کی شب اور بدھ کے روز علیٰ الصبح ہونے والی بارش سے الیکشن کمیشن کا مرکزی سیکرٹریٹ بھی بری طرح متاثرہوا الیکشن کمیشن کی عمارت کے ساتھ واقع برساتی نالے جس پر شاہرہ دستور تک پہنچنے کیلئے روڈ تعمیر کی جارہی ہے اور سی ڈی اے کے عملے نے کنسٹرکشن کے باعث الیکشن کمیشن کی عمارت سے پانی کی نکاسی بند کردی تھی جس کے باعث رات گئے ہونے والے بارش کا سارا پانی الیکشن کمیشن کی عمارت میں جمع ہوگیا اور الیکشن کمیشن تالاب کا منظر پیش کرنے لگا بارش کا پانی الیکشن کمیشن کے گراؤنڈ فلور میں داخل ہوا جس سے الیکشن کمیشن کے امور کئی گھنٹوں تک ٹھپ رہے اور شارٹ سرکٹ کے خوف سے الیکشن کمیشن کی بجلی بھی بند رہی اطلاع ملتے ہی سی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی کا عملہ الیکشن کمیشن پہنچا اور پانچ گھنٹے کی محنت کے بعد الیکشن کمیشن سے پانی نکالا،چیرمین سی ڈی اے بھی الیکشن کمیشن پہنچے جہاں چیف الیکشن کمشنر نے ان کی اس نااہلی پر سرزنش کی واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپندی میں گذشتہ کئی روز سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں کئی سرکاری عمارتوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے اور سی ڈی اے کے اہلکار دن بھر مختلف دفاتر سے پانی نکالنے میں مصروف رہے ۔

۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں