اسلام آباد، سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے اور پولیس کے درمیان تصادم ، پولیس کی فائرنگ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کا احتجاج ، روڈ بند کر دی، میاں اسلم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 19 جولائی 2018 00:10

اسلام آباد، سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے اور پولیس کے درمیان تصادم ، پولیس کی فائرنگ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کا احتجاج ، روڈ بند کر دی، میاں اسلم کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں ایم ایم اے اور پولیس کے درمیان تصادم ، پولیس کی فائرنگ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں کا احتجاج ، روڈ بند کر دی۔ میاں اسلم نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شب پولیس نے جی ٹین میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی دفتر کو زبردستی بند کرانے کی کوشش کی جس پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا اور پولیس نے فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایم ایم اے کے کیمپ میں بلا اجازت لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا جا رہا تھا اور قریبی رہائشیوں کی بار بار شکایت پر میوزک کو بند کرانے کے لئے پولیس وہاں گئی تھی جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی کیمپ کو بند کرانے کی کوشش کی فائرنگ پولیس کی جانب سے کی گئی۔ واقعے کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور جی ٹین روڈ کو بند کر دیا۔ ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں