ٹانگوں کے درد اور نقاہت کا تیزی سے شکار ہونے والوں کے لئے کیلا ایک اکثیر غذا ہے ، حکیم نور محمد

جمعرات 19 جولائی 2018 14:26

ٹانگوں کے درد اور نقاہت کا تیزی سے شکار ہونے والوں کے لئے کیلا ایک اکثیر غذا ہے ، حکیم نور محمد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) کیلا ایک مزیدار اور سدابہار پھل ہے جو بچوں‘ بوڑھوںاورجوانوں کیلئے پسندیدہ خوراک کی حیثیت رکھتا ہے ، کیلے میں انسانی صحت کے لئے صحت بخش غذائی اجزا ء کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے،ٹانگوں کے درد اور نقاہت کا تیزی سے شکار ہونے والوں کے لئے کیلا ایک اکثیر غذا ہے جو فولاد کے ساتھ پٹیشیم اور میگنیسیم کا خزانہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف حکیم نور محمد نے’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کیلے غذائیت اور معیار کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیلا جسمانی صحت اور خوبصورتی کی حفاظت ونگہداشت کے حوالے سے ایک کرشماتی پھل کادرجہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ساحلی علاقوں میں آباد لوگ بالخصوص خواتین اپنی جلد کی حفاظت سمیت جلد کے مردہ خلیات کی صفائی نیز جلد کی چمک ورعنائی کے لئے کیلے کا استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیلے میں کثیر تعداد میں آئرن یعنی فولاد بھی پایاجاتا ہے ۔ علاوہ ازیں پروٹین اور قدرتی چکنائی سے بھرپور ہونیکی وجہ سے کیلا ہرقسم کی جلد کی حفاظت کے لئے موزوں ثابت ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیلا غذائی خوبیوں کی وجہ سے ایک بہترین پھل ہے جسے بیوٹی ایڈ کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں