وفاقی دارلحکومت میں زیرو کرائم ریٹ کا خواب تاحال پورا نہ ہوا، پولیس لیب گزشتہ 2ماہ سے غیر فعال

جمعرات 19 جولائی 2018 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں زیرو کرائم ریٹ کا خواب تاحال پورا نہ ہوا 2015میں بننے والا پولیس لیب گزشتہ 2ماہ سے غیر فعال ہوگیا ہے اور وفاقی پولیس نے اربوں روپے کے فنڈز میں سے ایس ایس پی آفس کو چار کمپیوٹر بھی نہ مل سکے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے وفاق کی پولیس کے پاس ایکسپرٹ ہی موجود نہیں ہیں اور موجودہ لیب ایک پولیس افسر کی ایما پر تیار کی گئی تھی تاہم ان کے جانے کے بعد وہ ویران ہوگی اور اس لیب میں کرائم پروفائل پولیس پیٹرولیم اور کریمنل ریکارڈ کو محفوظ کیا گیا تھا جو کہ اب نہیں مل رہا اور اس لیب سے موبائل ریکارڈ اور لوکیشن بھی حاصل کی جاتی تھی تاہم ذرائع کے مطابق لیب کے بندش سے پولیس افسران کی معنی خیز خاموشی نہ صرف سوالیہ نشان ہے بلکہ اس کو غیر فعال کرنے میں جرائم پیشہ افراد کو تقویت دی جارہی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں