اسلام آباد سے خواتین کے لیے مخصوص نشستیں نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 19 جولائی 2018 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) اسلام آباد سے خواتین کے لیے مخصوص نشستیں نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔جمعرات کو آمنہ صدف،فرخندہ کوکب اور صبا افضل نے مخصوص نشستیں نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں خواتین کا کوٹہ مخصوص ہے لیکن اسلام آباد میں خواتین کی مخصوص نشست نہیں ہیں ،باقی صوبوں کی طرح وفاقی دارالحکومت کو بھی خواتین کو مخصوص نشستیں دینی چاہیئیں ،عدالت فریقین کو آنے والی اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کا کوٹہ رکھنے کی ہدایت جاری کرے ،پنجاب میں خواتین کے لیے 33 ،جبکہ سندھ میں خواتین کے لیے 14 نشستیں مختص ہیں ،کے پی کے میں خواتین کیلئے 9 جبکہ بلوچستان میں صرف 4 نشستیں مختص ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کے لیے ایک بھی نشست مختص نہیں ہے ۔دائر درخواست میں پرنسپل سیکرٹری صدر پاکستان ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی، چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں