اسلام آباد سے خواتین کیلئے مخصوص نشستیں نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 19 جولائی 2018 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) اسلام آباد سے خواتین کیلئے مخصوص نشستیں نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔جمعرات کو آمنہ صدف،فرخندہ کوکب اور صبا افضل نے مخصوص نشستیں نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں خواتین کا کوٹہ مخصوص ہے لیکن اسلام آباد میں خواتین کی مخصوص نشست نہیں ہیں ،باقی صوبوں کی طرح وفاقی دارالحکومت کو بھی خواتین کو مخصوص نشستیں دینی چاہئیں ،عدالت فریقین کو آنے والی اسمبلی میں خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کا کوٹہ رکھنے کی ہدایت جاری کرے ،پنجاب میں خواتین کیلئے 33 ،جبکہ سندھ میں خواتین کیلئے 14 نشستیں مختص ہیں۔

خیبرپختونخوا میں خواتین کیلئے 9 ،بلوچستان میں صرف 4 نشستیں مختص ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کیلئے ایک بھی نشست مختص نہیں ہے ۔دائر درخواست میں پرنسپل سیکرٹری صدر پاکستان ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم ،سپیکر قومی اسمبلی، چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں