اسلام آباد میں نوسرباز مافیا سر گرم ،شہراقتدار میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنامعمول بن گیا ہ

نوسربازی کے 6مقدمات درج

جمعرات 19 جولائی 2018 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں نوسرباز مافیا سر گرم ،شہراقتدار میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنامعمول بن گیا ہے ،گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں نوسربازی کے 6مقدمات درج کئیے گئے ہیں جن کے مطابق شہری تین کروڑ روپے سے ذائد کی نقدی و دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔طالب حسین نے تھانہ آبپارہ پولیس کو بتایا کہ اس نے تین ماہ قبل ملزمان فرید اورفخر حسین نے اسے اپنا پلاٹ مالیاتی 1کروڑ روپے فروخت کیا تاہم مدعی کی رقم دینے کے باوجود ملزمان نے پلاٹ کسی اور کو بیچ دیا ۔

عثمان حنیف نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا کہ ملزم یاسر محیب نے دوکان کے کرایہ کے سلسلہ میں 13لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔کامران علی نے تھانہ بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ ملزمان شبیرحسین اور عادل حسین نے اسے دھوکہ دہی سے اس کا مکان مالیاتی 50لاکھ فروخت کر کے قبضہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذاکر خان نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ ملزمان عامر ،رضاء اور ثاقب نے اس سے لینڈ کروزر گاڑی مالیاتی50لاکھ روپے خریدی تاہم کچھ رقم دے کر مزید رقم نہیں دے رہے اور نہ گاڑی واپس کر رہے ہیں ۔

حفیظ خان نے تھانہ شمس کالونی پولیس کو بتایا کہ ول آرم خان نے مدعی کی گاڑی استعمال کرنے کیلئے لی تاہم ملزم نے گاڑی غائب کر دی ۔جبکہ شفیق الرحمن نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میںملزم فرحان خان نے اسے 24لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں