سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار رکنی گر وہ گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ، اسلحہ برآمد ،تفتیش جا ری

جمعرات 19 جولائی 2018 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار رکنی گر وہ گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا تمام مال 10لاکھ39ہزار500روپے ،موبائل فون اور موٹرسائیکل 125 اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جا ری ہے۔تفصیلا ت کے مطابق مورخہ19-5-2018کو تھانہ کورال کے علاقہ میں ٹیلی نار فرنچائز ، اوکرزئی پلازہ لہتراڑ روڈ کھنہ پل میں سرقہ بالجبر کی واردات ہوئی جس پر مقدمہ نمبر223/18مورخہ19-5-18بجرم392ت ب تھانہ کورال درج رجسٹر ہوا۔

ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد زبیر احمد شیخ نے اس تفتیش پر سی آئی اے کے اے ایس آئی ذوالقفار کو معہ ٹیم مامور کیا۔ سی آئی اے کی ٹیم نے دن رات کی محنت اور ٹیکنیکل مدد کیساتھ ذیل ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان میں طیب حسین ولد بشارت حسین ساکن بھنڈر سہالہ اسلام آباد،۲۔

(جاری ہے)

دائود شبیر ولد محمد شبیر ساکن بھنگڑیل روات اسلام آباد،احسن جہانگیر ولد جہانگیر حسین سکنہ بھنگڑیل روات اسلام آباداورزوہیب ارشد ولد ارشد محمود ساکن بھنگڑیل روات اسلام آباد شامل ہیں ،دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گھر کے بھیدیوں نے لنکا ڈھائی ہے جو کہ مسمیان/ملزمان تین کس مدعی مقدمہ کے قریبی رشتہ دار ہیں جنہوں نے یہ منصوبہ بنا کر واردات کی مگر پولیس کی انتھک محنت کی وجہ سے وہ قانون کے شکنجہ میں آگئے اور پکڑے گئے۔

دوران تفتیش لوٹا ہوا تمام مال 10لاکھ39ہزار500روپے ،موبائل فون اور موٹرسائیکل 125برآمد ہو چکا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس پر علیحدہ مقدمہ نمبر313/18مورخہ15-07-2018بجرم 13/20/65-AOتھانہ کورال درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں