حلقہ این اے 72 کے عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چوہدری ارمغان سبحانی

جمعہ 20 جولائی 2018 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ گزشہ دور حکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے، عوام اس مرتبہ بھی (ن) لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں انہوں نے اس حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کیے جس میں برساتی ندی نالوں کو چینلائر کرنا، نئے سکولوں کی تعمیر، کالجوں کی اپ گریڈیشن اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری سمیت دیگر عوامی مسائل کا حل شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 72 کے عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ شیر پر ہی مہر لگائیں گے کیونکہ ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہم نے عوامی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کئے کیونکہ ہماری قیادت کا مشن ہی عوامی خدمت ہے جسے ہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ارمغان سبحانی کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقے کے عوام برادری سسٹم پر ووٹ نہیں دیتے بلکہ کارکردگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں