تحریک پاکستان کی نامور رہنماء ،سفارتکار اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا103واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائیگا

جمعہ 20 جولائی 2018 16:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) تحریک پاکستان کی نامورخاتون رہنماء ،سفارتکار اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا103واں یوم پیدائش پرسوں (اتوار )کو منایا جائیگا، وہ22 جولائی1915 ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں، وہ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی بھی رکن رہیں،قیام پاکستان کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مراکش میں سفارتی خدمات سرانجام دیں، ان کی تصانیف میں افسانوں کا مجموعہ ’’کوشش ناتمام ، دلی کی خواتین کی کہاوتیں اور محاورے فرام پردہ ٹوپارلیمنٹ اور اردو ناول شارٹ اسٹوری ‘‘شامل ہیں ،حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز کا اعزاز دیا،وہ10 دسمبر2000ء کو وفات پاگئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں