پریس افسران بیرون ملک بہتر ملکی تشخص اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں، سردار احمد نواز سکھیرا

وزارت اطلاعا ت و نشریات ملک مخالف پروپیگنڈے کا موثر جواب دے رہی ہے، وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کی انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران سے گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ پریس افسران بیرون ملک بہتر ملکی تشخص اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں،وزارت اطلاعا ت و نشریات ملک مخالف پروپیگنڈے کا موثر جواب دے رہی ہے۔وہ جمعہ کوانفارمیشن سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

ڈی جی انٹرنل پبلسٹی سمیت وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے افسران کو وزارت کے امور سے متعلق بتایا ۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کے تحت وزارت کا کردار اہم ہوچکا ہے،وزارت ملک مخالف پروپیگنڈے کا موثر جواب دے رہی ہے،نئے افسران کو ذرائع ابلاغ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،انفارمیشن افسران کو ملکی وقار کی ترویج کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ ملکی تشخص کو بہتر بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا موثر استعمال ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم ثقافت اور ورثے کا امین ہے،لوک ورثہ اور پی این سی اے کا ثقافتی ترویج اور فنکاروں کی بہبود کیلئے موثر کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں