دولت مشترکہ مبصر گروپ کے سربراہ عبدالسلامی ابو بکر کی وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے ملاقات ،حالیہ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) دولت مشترکہ مبصر گروپ کے سربراہ عبدالسلامی ابو بکر نے وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے ملاقات کی جس میں حالیہ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دولت مشترکہ مبصر گروپ کے سربراہ عبدالسلامی ابو بکر کی دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا ۔بعد ازاں دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون اور عبدالسلامی ابو بکر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حالیہ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر خارجہ کے مطابق عالمی انتخابی مبصر گروپ کو خوش آمدید کہنا پاکستان کی روایت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں