اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت11ستمبر تک ملتوی کر دی

جمعہ 20 جولائی 2018 19:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت11ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کو جسٹس عامر فاروق نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملی مسلم لیگ کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پارٹی رجسٹر نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن نے قانوں کے علاوہ ہر چیز کو مد نظر رکھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں