انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی ، عمران خان ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے،سینیٹر فدا محمد خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فدا محمد خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی اور عمران خان ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، عوام کے پاس عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اس سے قبل ملک کی بڑی جماعتوں کو آزما چکے ہیں، اس لئے عوام ان انتخابات میں دوسری جماعتوں کو مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں انتخابات میںدھاندلی کا رونا رو رہی ہیں انہیں اپنی شکست نظر آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک میں آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس سے دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں