سینٹ میں اپوزیشن ارکان نے پی آئی اے یونین کی سرگرمیاں معطل کرنے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سینٹ میں اپوزیشن ارکان نے پی آئی اے یونین کی سرگرمیاں معطل کرنے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نکتہ اعتراض پر میاں رضا ربانی نے کہا کہ کل پی آئی اے کے اندر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا کہ پی آئی اے کے اندر یونین کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ یہ مزدور دشمن اقدام ہے ،ْاس اقدام کے خلاف اپوزیشن واک آئوٹ کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی سینٹ میں اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں