25جولائی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی ،سیما جیلانی

نوازشریف او ر ان کی بیٹی بے قصور ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے ساتھ ہی پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا سازشیں دم توڑ جائیں گی ،لیگی رہنماء

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ25جولائی کو انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی میاں نوازشریف او ر ان کی بیٹی بے قصور ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے ساتھ ہی پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا سازشیں دم توڑ جائیں گی عمران خان نے جو غلیز زبان استعمال کی ہے الیکشن کمشنر اس کا نوٹس لیں عمران کے مقابلے پاکستان بھر میں مسلم لیگ کے کامیاب جلسے ہو رہے ہیں اور میاں شہباز شریف ان سے خطاب کر رہے ہیں سابق رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں محب وطن ‘باصلاحیت او ر باکردار نمائندوں کا انتخاب عوامی مسائل کے حل میں معاون و مددگار ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارحلقہ این ای60کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میںمعززین علاقہ‘تاجروں و شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس نے مخالفین کو پریشان کر رکھا ہے انہی مقاصد کو پروان چڑھانے کیلئے یہ لوگ ووٹروں کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں ‘عوام 25جولائی کو ان سیاسی مداریوں کو ووٹ کی طاقت سے ناک آئوٹ کر دیں گے۔

سیما جیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے کامیابی ن لیگ کا مقدر بنے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر انہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔لاڈلے کو استشنا ء دیا جا رہا ہے اور جبکہ ہمارے امیدوار حنیف عباسی صاحب جن پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور اس کی سماعت 2اگست کو تھی لاڈلے کی فرمائش پر 21جولائی کوکر دی گئی ۔

اور جبکہ شیخ رشید کا فیصلہ ۳ مہینے محفوظ رہا ہے کسی کو ہمت نہ ہوئی سنانے کی انصاف کا یہ دوہرا معیار صرف لاڈلے کو جتوانے کیلئے ہے ۔ لیکن عوام 25جولائی کو باہر نکل کر شیر پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ آپ چاہے جتنی مرضی سازش کر لیں کوئی بھی میاں نواز شریف کو ہرا نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے شیر مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیںہمارے مخالفین شکست سے خوفزدہ ہو کر ایسی بزدلا نہ کاروائیاں کر رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے نام نہاد لیڈر سن لیں 25جولائی کو کامیابی شیر کی ہوگی۔سیماجیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں راوالپنڈی کے شہری دلیر ‘نڈراور جرا ت مند ہیں جو کسی بھی ظلم کے خلاف کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔مسلم لیگی رہنماء نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور حکومت بنائے گی نواز شریف ہمارے قائد ہیں 20کروڑ پاکستانیوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں ۔انہوں نے کہا نواز شریف اور مریم نواز بے گناہ ہیں ان پر کسی قسم کا کوئی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں