بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا، ندیم قاسم

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:21

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کیلئے پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیا ہے، ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر رزلٹ کی کاپی ریٹرننگ آفیسر کو بھیجے گا۔

(جاری ہے)

ووٹر کو پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کے حوالے سے عدالت کے فیصلہ پر عملدرآمد کیا جائے۔ پولنگ کا عمل اپنے مقررہ وقت پر 8 بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں