آصف زرداری کو اشتہاری قرار دینے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے،عامر فدا پراچہ

ایف آئی اے کے ڈی جی بشیر میمن پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے دشمن ہیں، سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں آصف زرداری کا نام ملزما ن کی فہرست میں شامل نہیں،ترجمان سابق صدر

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو اشتہاری قرار دینے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ایسے بیان آصف زرداری کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں عامر فدا پراچہ نے کہا ہے آصف زرداری کو اشتہاری قرار دینے کی خبرو% میںکوئی صداقت نہیں ہے یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے اور ایسے بیان آصف علی زرداری کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے ڈی جی بشیر میمن پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے دشمن ہیں بشیر میمن کا بھائی جی ڈی اے کی جانب سے سندھ میں انتخابات لڑ رہا ہے بشیر میمن چاہتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کو فائدہ پہنچائے پیپلزپارٹی کی متعدد بار بشیر میمن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر چکی ہے انہوںنے کہا کہ آصف زرداری نے نجف مرزا کے خلاف بھی ایک مقدمہ دائر کیا ہو اہے سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں آصف زرداری کا نام ملزما ن کی فہرست میں شامل نہیں نجف علی مرزا وہ افسر ہیں جو آصف علی زرداری پر تشدد میںملوث ہیں دونوں افسران آصف علی زرداری کو بدنام کرنے کی مہم پر ہیںلیکن وہ ناکام ہوںگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں