وفاق نے حساس پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی کے لئے پنجاب حکومت کو چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) نگران وفاقی حکومت نے حساس پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی کے لئے پنجاب کی نگران حکومت کے مطالبے پر چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی جس سے لاہور ، راولپنڈی ، ملتان اورجھنگ کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی فضائی نگرانی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے پنجاب کی نگراں حکومت کو چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے حکومت پنجاب نے 25 جولائی کو حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فضائی نگرانی کے لئے چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے لاہور ، راولپنڈی ، ملتان اور جھنگ کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کے لئے چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں