سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کی کینٹین بند ہونے سے ملازمین اور آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 23 جولائی 2018 22:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے ہیڈ کوارٹر کی کینٹین بند ہونے سے 15 سو سے زائد ملازمین اور مختلف کاموں کے لئے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹر میں سی ڈی اے ملازمین اور مختلف کاموں کیلئے آنے والے سائلین کے کھانے اور چائے کیلئے کئی سالوں سے ایک کینٹین قائم تھی جس کو گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر ممبر ایڈمن کے احکامات پر بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث ملازمین اور سائلین کو کھانے کے وقفہ کے مختصر وقفہ کے دوران ہیڈ کوارٹر سے باہر جا کر غیر معیاری اور مہنگے کھانے ہوٹلوں سے کھانے پڑتے ہیں۔

ملازمین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم وجوہات کے باعث ممبر ایڈمن نے کنٹین کو بند کر نے کے احکامات دیئے ہیں تاہم کسی بھی متبادل جگہ پر کینٹین کی جگہ نہیں دی گئی ہے جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے اس لئے فوری طور پر سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر کے اندر کسی متبادل مقام پر کینٹین چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ ملازمین اور سائلین کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں