عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی 272 نشستوں پر 305 خواتین امیدوار براہ راست انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں

107 جماعتوں میں سے 45 جماعتوں نے خواتین امیدواروں کو براہ راست نشستوں پر امیدوار نامزد کیا ہے

پیر 23 جولائی 2018 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی 272 نشستوں پر 305 خواتین امیدوار براہ راست انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ انتخا بات میں حصہ لینے والی 107 جماعتوں میں سے 45 جماعتوں نے خواتین امیدواروں کو براہ راست نشستوں پر امیدوار نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی قانون 2017ء کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والی ہر جماعت قومی و صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں پر پانچ فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہیں۔

60 خواتین بطور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ نیشنل پارٹی نے سب سے زیادہ 12 فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دیئے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی نے 8.12 فیصد، پاکستان پیپلز پارٹی نے 6.6 فیصد، متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ن) نے 5.7 فیصد، متحدہ مجلس عمل نے 5.6 فیصد جبکہ تحریک انصاف نے 5.4 فیصد ٹکٹ خواتین کو دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں