وفاقی دارلحکومت میں چوری کی پانچ وارداتوں کے دوران شہری قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے

پیر 23 جولائی 2018 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں چوری کی پانچ وارداتوں کے دوران شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔تاہم پولیس کی لاپرواہی اورمبینہ ملی بھگت سے مقدمات میں تاخیر کے باعث ملزمان کو فرار ہونے مدد مل جاتی ہے ۔ولید ساجد نے تھانہ سبزی منڈی پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان آئی ٹین پارکنگ سے اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا تاہم مدعی کی درخواست کے 16روز بعد سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

عبدالقادر نے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر LCD،لیپ ٹاپ اور نقدی چوری کر لی ،مدعیہ (ل )نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کی گاڑی سے اس کا پرس جس میں موبائل فون ،نقدی اور دیگر سامان تھا چوری کر کے فرار ہو گئے ۔سفیان محمود نے تھانہ گولڑہ پولیس کو بتایا ملزم حیدر علی نے اس کے موبائل فون چوری کر لیا ہے۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،شجاع الرحمن نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں