پیر ہاؤس بری امام سرکارؒ نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت یا حمایت کا اعلان نہیں کیا،ترجمان پیر ہاؤس

دعا کی غرض سے آنے والوں کے لیے دعا کرنا حمایت یا شمولیت کے زمرے میں نہیں آتا،سید حسنین بخاری

پیر 23 جولائی 2018 22:44

ا سلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) پیر ہاؤس بری امام سرکارؒ کے ترجمان سید حسنین بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر ہاؤس بری امام سرکارؒ نے جانشین دربار پیر سید حیدر علی گیلانی کی ہدایات اور سجادہ نشین دربار بری امام سرکارؒ و دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی کے بیان کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں نہ تو شمولیت اختیار کی ہے اور نہ ہی کسی جماعت کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

پیر ہاؤس کا کام دین کو فروغ دینا اور امت کی اصلاح ہے۔ ایسے میں اگر پیر ہاؤس کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کرے تو وہ دیگر جماعتوں کے لیے قابل قبول نہ ہو گا۔ پیر ہاؤس بری امام سرکارؒ کی کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کے مذہب کے حوالے سے بیانات ہیں جو کہ یقینا علم کے فقدان کی وجہ سے متنازعہ ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی سیاسی جماعت کی لیڈر شپ کا پیر ہاؤس آنا محض حصول دعا کی غرض سے ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کی پیر ہاؤس بری امام سرکارؒ آمد اور پیر سید محمد علی گیلانی صاحب سے ملاقات بھی ہونے والے انتخابات میں کامیابی کی دعا کی غرض سے تھی۔ اگر پیر صاحب نے کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کرنا ہوتا تو اس کے لیے پیر ہاؤس کے میڈیا ڈیسک کا باقائدہ استعمال کیا جاتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں