قومی اسمبلی کا اجلاس (کل)دوبارہ ہوگا ،ْ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا

منگل 14 اگست 2018 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز ہ وقفہ کے بعد (آجکل) بدھ کو دوبارہ ہوگا جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں 10 بجے دن ہوگا جس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپیکر کیلئے تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں نے سابق سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کو امیدوار نامزد کیا ہے ،ْ اپوزیشن جماعتوں نے سید خورشید شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں نے قاسم سوری ،ْ متحدہ اپوزیشن نے مولانا اسعد محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔جمعرات کو قومی اسمبلی قائد ایوان کا انتخاب کریگی ،ْپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہونگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں