اسلام آباد، آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں،جاوید اختر انتظار

یوم آزادی پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے تجدیدعہدکا دن ہے ،طلباء اپنے اندر جذبہ حب الوطنی پیدا کریں،چیئرمین اسلام آباد کیرئیر کالج

منگل 14 اگست 2018 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) چیئرمین اسلام آباد کیرئیر کالج جاوید اختر انتظار نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں یوم آزادی پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے تجدیدعہدکا دن ہے ۔طلباء اپنے اندر جذبہ حب الوطنی پیدا کریں۔

(جاری ہے)

وہ آئی سی سی سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو میں منعقد یوم آزادی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب سے اساتذہ کرام اورطلباء نے بھی خطاب کیا جبکہ طلباء اور طالبات نے ملی نغمے ،ترانے اور ٹیبلوز پیش کیں۔جاوید اختر انتظار نے کہا آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے ملک کے لیے ایماندار قیادت تیار کر رہے ہیں ہماری سوچ اور نظریہ پاکستان ،پاکستانیت اور پاکستان کے جھنڈے کی سر بلندی ہیں۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں