عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں آتے ہیں تو ایک دوسرے کا احترام کرنا پڑتاہے،صداقت علی عباسی

منگل 14 اگست 2018 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہاہے کہ انتخا بی مہم میں ایک دوسرے کیخلاف باتیں کی جاتی ہیں لیکن جب لوگ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں آتے ہیں تو ان کا احترام کرنا پڑتاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہاکہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے مل کربنایا تھا اور جس قانون پر اعتراض کیا جارہاہے وہ بھی ان دونوں جماعتوں نے ہی مل کر بنایا تھا۔

(جاری ہے)

ا ب شہبازشریف ہسپتال بنانے کے حوالے سے چیخ رہے ہیں لیکن ان کو شائد پتہ نہیں کہ پچھلے 30سالوں سے پنجاب پر ان کا قبضہ تھا اور یہ ہسپتال انہوں نے ہی بنانے تھے۔انہوں نے کہاکہ جوباتیں شہبازشریف نے کی ہیں ان کی جانب سے یہ باتیں زیب نہیں دیتیں۔انہوں نے کہاکہ صرف اپنے اثاثے بنائے گئے ہیں اگر اس ملک کے ادارے بنائے ہوتے تو یہ اس طرح ر و نہ رہے ہوتے۔عمران خان ذمہ داری کی سیاست کررہے ہیں۔ الیکشن میں سیاسی جماعتوں کیخلاف باتیں کرتے ہیں لیکن جب لوگ منتخب ہوکر آجاتے ہیں تو پھر ان کا احترام تو کرنا پڑتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں