اسپیکر کا انتخاب ،ْ اراکین کو حروف تہجی کے مطابق باری باری ان کے نام سے بلایاگیا

بدھ 15 اگست 2018 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کی غرض سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اراکین کو حروف تہجی کے مطابق باری باری ان کے نام سے بلایا گیا۔اسپیکر کے انتخاب کیلئے 2 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔

(جاری ہے)

ایک پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی سے غلام مصطفی شاہ اور تحریک انصاف کے عمران خٹک پولنگ ایجنٹ تھے جبکہ دوسرے پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور تحریک انصاف کے عمر ایوب پولنگ ایجنٹ تھے۔

اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق نے اراکین کو بیلٹ باکس دکھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس میں ہاتھ لگا کر دیکھیں،کہیں کچھ پہلے سے تو نہیں۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیلٹ باکس پر پین کے بجائے مہر کا استعمال کیا جائے جس پر اسپیکر نے کہا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں ،ْمہر اور پیڈ فراہم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں