واپڈا نے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 15 اگست 2018 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) واپڈا نے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ترجمان واپڈا کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

واپڈا ترجمان کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی صلاحیت بڑھانے کا مقصد سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم میں کھدائی کے ذریعے ریزروائر میں جمع ہونے والی مٹی اور پتھر باہر نکالے جائیں گے۔واضح رہے کہ ڈیم سے مٹی اور پتھر نکلنے کے باعث 49ہزا رایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں